خیبر سے (امان علی شینواری)
تحصیل چیئرمین پر نادرا منیجر کی جانب ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں. منیجر فی الفور پوری قوم سے معافی مانگیں. عوام کی مینڈیٹ کا احترام نہ رکھنے والا نادرا منیجر و پوری سٹاف کو تبدیل کیا جائے. لنڈی کوتل نادرا دفتر کم و دوکان زیادہ ہے. شہریوں کو گاہک کی طرح ڈیل کیا جاتا ہے. کسی شہری کی بلاوجہ شناختی کارڈ بلاک کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. کچھ دوں و کرپشن کی غرض سے شناختی کارڈز بلاک کرنا ہرگز قابل قبول نہیں. گرینڈ جرگے سے قومی و سیاسی مشران کا خطاب
لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ تحصیل چیئرمین آفس میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں لنڈی کوتل کے مختلف اقوام کے مشران، سیاسی رہنماؤں، علماء کرام اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں سمیت بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی
منعقدہ جرگے سے تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری ،جماعت اسلامی کے امیر مراد حسین آفریدی، قومی مشران ملک ماصل خان شینواری ،معراج الدین شینواری، ملک نثار آفریدی، نجیب خاوریچن و دیگر نے نادرا منیجر کی تحصیل چیئرمین کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے اور ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے کے ساتھ اس طرح سلوک ناقابل برداشت ہے ادارے عوامی ٹیکس پر چلتیں ہیں یہاں پر تعینات افسران عوام کی خدمت کے لئے تعینات ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ افسران عوام کی مفاد میں نہیں بلکے جیب خرچ و بینک بیلنس کی چکی میں عوام کو خوار و ذلیل کرنے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل نادرا میں رشوت بدعنوانی کا بازار گرم کر رکھا ہے عام شہری کو گاہک کی طرح ڈیل کرنا ان اہلکاروں کا وطیرہ ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ لنڈی کوتل کے ایس ایچ او نے عوامی نمائندوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ چئیرمین شاہ خالد شینواری وہاں شہری کو درپیش مسئلہ کے حل کیلئے گئے تھے وہاں پر تیز جملوں کا استعمال کے بعد ڈائریکٹ ایف آئی آر درج کرنا مناسب نہیں ہے ان کو چاہیے تھا کہ مسئلے کی نوعیت سے پہلے اپنے اپ کو کم از کم آگاہ کرتے تو بات اس قدر بگڑتی نہیں کہ اب پانچواں روز بھی لنڈی کوتل میں نادرا افس بند ہے لیکن ڈی سی خیبر سمیت ڈی جی نادرا بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لاکھوں آبادی پر مشتمل لنڈی کوتل تحصیل کے دونوں نادرا سنٹر بغیر کسی بڑی ایشو بند کرنا کہاں کا انصاف ہے حکومت خیبر پختونخوا اور وزیر داخلہ فوراً ایکشن لے اور عوام کی سہولت کے لئے دفتر کھول دیکر نادرا کے موجود سٹاف کو فی الفور تبدیل کیا جائے.
علاقے کے مشران اور عوام نے متفقہ طور پر تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری اور بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا اور آئندہ لائحہ عمل کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دس رکنی کمیٹی کا اعلان کیا کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات بارے مثبت کردار ادا کریں گے
