اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآبادکے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے انسداد منشیات ونفسیات پٹھانوالی میں ورلڈمینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآبادکے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے انسداد منشیات ونفسیات پٹھانوالی میں ورلڈمینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا،جسمیں معروف عالم دین مفتی شفاء اللہ، ماہر نفسیات ومنشیات سائیکاٹرسٹ ڈ اکٹر اسد اللہ خاں،صدر محمد جمیل چیمہ،کلینیکل سائیکالوجسٹ طاہر نواز خٹک،سائیکالوجسٹ نعمان سعید،صائمہ شہزادی،قاری عبد القدیر،حمزہ ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔مفتی شفاء اللہ اور ڈاکٹر اسد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سے دوری اور خواہشات کی غلامی کی وجہ سے پاکستان میں دماغی بیماریاں،ڈپریشن،ایگزائٹی،شیزو فرینیا،منشیات بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں،پاکستان میں دماغی مریضوں کی تعداد تین کروڑ تک پہنچ چکی ہے،تندرستی ہزار نعمت ہے،دماغ نے ہی پورے جسم کو کنٹرول کرنے ہوتا ہے،دماغی بیماریوں کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے،اس دن کا مقصد دنیا بھر میں دماغی بیماریو ں سے آگاہی فراہم کرنا ہے، دماغی صحت کے مسائل کا سامنا کرنیوالوں کی مدد کے لئے کوششوں کو متحرک کرنا ہے،یہ دن دماغی صحت پر بات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ہمیں اسکی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے اور مسائل کے بارے میں اور اگر کوئی جدوجہد کررہا ہے تو مدد لینا کتنا ضروری ہے،دل کی بیماریاں،انفیکشن،نشہ آور اشیاء کا استعما ل لوگوں کے لئے شدید بیماریوں کے لڑنے کے امکان سے تناؤ محسوس کرنا فطری ہے،جس سے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ذہنی صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ہماری نفسیاتی،جذباتی اور سماجی بہبود ہماری ذہنی صحت میں اضافہ کرتی ہے مختلف چیزوں پر اثر اندا ز ہوتا ہے جیسا کہ ہم زندگی کی مشکلات سے نپٹنے کیلئے کیسا محسوس کرتے ہیں سوچتے ہیں اور عمل کرتے ہیں تناؤ کا انتظام کیسے کرتے ہیں،ذہنی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے نماز قائم کریں،درود پڑھیں،ایکسر سائز کریں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤ ں پر توجہ دیں منفی خیالات سے دور رہیں تمباکو نوشی اور الکوحل اور دیگر نشہ آور اشیاء سے پرہیز کریں،اپنے آپ کو ذاتی وقت دیں ایسی عادت اپنائیں جو آپ کو تناؤ اور پریشانی سے نپٹنے میں مدد دیں۔بلا شبہ انسان کا جسم درست اور صحت مند ہونا چاہئے،صحت مند ہونے کے لئے لازم ہے کہ انسان تینوں تناظر میں درست اور متوازن ہو جسمانی ذہنی وسماجی توازن انسانی صحت کی بنیاد ہے،اچھی صحت کا حامل اس شخص کو قرار دیا جاسکتا ہے جسمیں مندرجہ ذیل خوبیاں ہوں اسکے اندر اتنی اسطاعت ہو کہ روز مرہ زندگی کے دباؤ کا سامناکرے اور اپنے روز مرہ کے معمولات احسن طریقے سے انجام دے سکے،اچھے طریقے سے اپنے خاندان میں مل جل کر وقت گزارا جائے، دوسری بیماریوں کی طرح ذہنی بیماریا ں بھی قابل علاج ہیں اسکے لئے سائیکالوجسٹ،سائیکاٹرسٹ اور علماء سے بھی راہنمائی لینی چاہئے،ہمیں بہت خوشی ہے اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی اور محمد جمیل چیمہ منشیات کے خلاف جہاد کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ ایسے ہی ملک وقوم کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔شہید نوید یونس کئیر سنٹربحالی مرکز برائے امراض منشیات،نفسیات پٹھانوالی ایک مثالی سنٹر ہے جسمیں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسرہیں۔علاوہ ازیں ورلڈ مینٹل ہیلتھ سے آگاہی کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں