اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا ہے کہ دنیا بَھر میں تقریباً ایک بلین سے زائد افراد مختلف ذہنی عوارض کا شکار

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا ہے کہ دنیا بَھر میں تقریباً ایک بلین سے زائد افراد مختلف ذہنی عوارض کا شکار ذہنی بیماریوں کی متعدّد وجوہ ہیں، جن میں موروثیت، دماغی نشوو?نما میں کمی، خاندانی پس منظر، سماجی و معاشی عدم استحکام، تعلیم کی کمی، عدم تحفّظ کا احساس و ڈپریشن وغیرہ اسکی بڑی وجوہات ہیں انسان میں دماغ ایک ایسا پُرزہ ہے کہ اگر اسے جسم کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ اگر ذہنی صحت اچھی ہے تو انسان دنیا کے ہر مشکل کام کو آسان بنا کر راستہ تلاش کر لیتا ہے۔ ذہنی صحت کی وجہ سے ہی وہ غلبہ پا جاتا ہے ذہنی عوارض کسی شخص کی سوچنے، سمجھنے، فیصلہ کرنے، جذبات قابو میں رکھنے اور تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں جبکہ بدترین حالات میں کوئی ذہنی بیماری، خودکُشی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا 10اکتوبر کو دنیا بَھر میں ”ذہنی صحت کا عالمی دن“ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد اِس مرض سے متعلق آگاہی کے ساتھ، مثبت طرزِ فکر کا فروغ بھی ہے۔ پاکستان میں گیارہ فیصد افراد مختلف اقسام کے ذہنی عوارض کا شکار ہیں اور ان میں بھی 75 فیصد افراد کو وہ سہولتیں میسّر نہیں، جن کی اُنہیں ضرورت ہے۔ اینگزائٹی اور ڈپریشن دو ایسے ذہنی عوارض ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ عام ہیں۔ عدم استحکام، تعلیم کی کمی، عدم تحفّظ کا احساس، منشیات، گہرا ذہنی صدمہ، بچپن کے منفی اور تلخ تجربات، منفی سوچ، حد سے بڑھی افسردگی، محرومی و اضطراب، کسی عزیز کی جُدائی، بے روزگاری، مالی و معاشی مشکلات، تنہائی پسندی، حساسیت، ماحولیاتی آلودگی اور کام کی جگہ پہ ذہنی دباؤ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وہ اہم عوامل ہیں جو مل کر یا کوئی ایک کسی بھی فرد کو کسی ذہنی عارضے میں مبتلا کرسکتے ہیں، جن میں سرِ فہرست ڈپریشن، اینگزائٹی، فوبیا، شیزوفرینیا، بائی پولر ڈس آرڈر، مینیا، آبسیسیو کمپلسیو ڈس آرڈز اور پیرونایا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں