جہلم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال احمد کامران نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کادورہ کیا۔

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال احمد کامران نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کادورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال احمد کامران، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم جیل محمد منشاء سندھو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرفراز ہارون خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیان /حوالاتیان سے جیل انتظامیہ کی طرف سے انہیں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔فاضل جج نے کچن اسیران، جیل ہسپتال، نو عمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا دورہ کیا۔ معزز جج نے جیل کے اندر تیار ہونے والا کھانا چیک کیا جو کہ معیار اور مقدار میں تسلی بخش تھا۔ انہوں نے قیدیوں کو جیل کے اندر دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے نوعمر اسیران اور خواتین اسیران میں عیدگفٹس اور کپڑے بھی تقسیم کئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے جیل کے اندر صفائی کے انتظام اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیا ت کو تسلی بخش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں