فوف فورم آف فیڈریشن گز پاکستان اور جرمن حکومت کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد

Spread the love

جہلم (اختر شاہ عارف) آج فوف فورم آف فیڈریشن اور گز جرمن پاکستان کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کی گیا۔جس میں
ضلعی حکومت اور اداروں کے کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔اس پروگرام میں یہ بھی طے پایا گیا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے عوام الناس کے تمام جائز مسائل کو حل کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ جہلم میں اس پروگرام کا اہتمام اس تنظیم کے حافظ محمد سعد ارشاد اور مس عمارہ نے کروایا۔ اس پروگرام میں جہلم کی سماجی تنظیموں کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس پروگرام میں لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کیئے۔ جس کے جوابات موقع پر موجود محکمہ بلدیہ اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے دیئے۔ اور مسائل کے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس پروگرام میں موجود سماجی شخصیت میں
پروفیسر شریف ساجد۔
محمد عمر بٹ ۔سیدہ شاہدہ شاہ ۔مس سمیرا فضل،مستورہ بیگم اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان،ڈاکٹر محمد رضوان اور حمیدہ بانونے خصوصی طور پر شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا ۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں