مقامی حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
گلگت (پریس ریلیز) شعبہ اطلاعات میونسپل کارپوریشن سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر شہر اور مضافات میں آوارہ کتوں کے خلاف کلنگ آرپریشن کو تیز کردیا ہے اس سلسلے میں AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے سیکٹرمجسٹریٹس کی نگرانی میں 5 ڈاگ شوٹر ز ٹیموں کی تشکیل دیکر ڈاگ شوٹرز جو شوٹنگ کے احکامات دئے ہیں جوکہ میونسپل حدود میں راونڈ دی کلاک شوٹگ میں مصروف ہیں، بلدیہ کے شوٹرز نے اب تک 4000 کے قریب آوراہ کتوں کو ٹھکانہ لگا ئے ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ بلدیہ عظمیٰ گلگت میں صرف دو شوٹرز ہیں، شوٹرز کے حوالے سے زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں، فیس بک پہ خبر شائع کرنے سے پہلے کم از کم ترجمان سے ہی رابطہ کیا جاتا کہ کتنے شوٹرز کام کرتے ہیں انہیں درست اور صحیح معلومات مل جاتی، اور عوام کو صحیح صورتحال سے آگا ہ کرنے میں مدد ملتی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے شعبے اطلاعات سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں آوارہ اور باولے کتوں کے خلاف کلنگ آپریشن جاری ہے روزانہ 200 سے 300 کتوں کو ٹھکانہ لگایا جاتا ہے اور گزشتہ دس دنوں میں 4 ہزارسے زائد آوارہ کتوں کو مار ا جا چکا ہے۔ جاری میں بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، تحصیل انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے حوالے سے خبریں چلانے سے پہلے یا بعد میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کے ترجمانوں سے موقف لیکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ خبر کی کہاں تک درستگی ہے اور کیا تازہ ترین ہے انہوں نے ڈاگ شوٹرز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم نمبر ایک جوکہ مجسٹریٹ محمد طاہر،شوٹر احمد شاہ کے ساتھ حبیب فورس کا جوان جوٹیال، سکوار اور مناور ایریا میں ڈاگ شوٹنگ میں مصروف ہے جبکہ ٹیم نمبر 2 محمد سدیھر مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈاگ شوٹر مشہود انکے ہمراہ فورس کا جوان فاروق کشروٹ، ڈومیال، ائیرپورٹ ایریا میں ڈاگ شوٹنگ کررہے ہیں، ٹیم نمبر 3 مظفر کمانڈر ڈاگ شوٹرز، اظہر علی میونسپل فورس جوان کے ساتھ مجسٹریٹ اکبر حسین، مجینی محلہ، اولڈ پولو گراونڈ، نگرل، شہید ملت روڈ ایریا میں ڈاگ شوٹنگ میں مصروف ہیں، ٹیم نمبر 4 مجسٹریٹ عبدالروف، اظہر علی لیوی، سلطان ڈاگ شوٹر پر مشتمل ٹیم، امپھری، تھوپ چار، زیرو پوائینٹ ایریا میں کتا مار مہم میں حصہ لے رہے ہیں ٹیم نمبر 5 محمد جابر مجسٹریٹ کی نگرانی میں حفیظ الرحمن ڈاگ شوٹر، جان عالم فور س کے جوان کے ہمراہ سکار کوئی بالا، سکار کوئی پائن، نرسری ایریا سکار کوئی میں ڈاگ شوٹنگ میں مصروف عمل ہے بسین پائن، بسین بالا، نپورہ بسین، جاگیر بسین میں شوٹنگ اسکے علاوہ ہے بلدیہ عظمیٰ گلگت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خلاف کلنگ آپریشن ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی پوری ٹیم دن رات سرگرم عمل ہے۔ دیگر معلومات کیلئے الفا کنٹرول نمبر 05811-920724 اور واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر رابطہ کریں۔ شکریہ
