حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خوار وذلیل کر رہی ہیں۔سید علی رضا شاہ

Spread the love

مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے۔معروف قانون دان

یورپ(چیف اکرام الدین) چیئرمین قانون و انصاف کے محافظ سید علی رضا شاہ ایڈوکیٹ نے کہا صوبائی و مرکزی حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے خوار وذلیل کر رہی ہیں جو افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ منگائی کی وجہ سے عوام زہنی پریشانی میں مبتلا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم ہے موجودہ حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے وہ وعدے ابھی تک پوریے نہیں ہوئے جو عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ منگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو حکومت وقت کی ناکامی کا بولتا ثبوت ہے معروف قانون دان چیئرمین قانون و انصاف کے محافظ سید علی رضا شاہ ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اہم اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بھی کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں