وزیرآباد(نا مہ نگار) ایمانداری سے کام کرنے والے ملازمین کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،جولوگ اپنے کام کوعبادت سمجھ کرکرتے ہیں اللہ تعالیٰ بھی ان پراپنی رحمتیں نازل کرتا ہے،ایمانداری اور پوری دیانتداری سے35سال تک اپنی ذمہ داریاں انجام دینا قابل تحسین ہے، ایسے سرکاری ملازم قابل رشک ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے انجمن پٹواریان اور قانگویان کے زیر اہتمام تاج محل مارکی میں نائب تحصیلدار نبی احمد چیمہ کی ریٹائر منٹ پر انکے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محسن اقبال ڈھلو،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ،تحصیلدار وقار احمد ناگرا،صدر انجمن پٹواریان اور قانگویان پنجاب شاہد انصر گورائیہ،ضلعی صدر وزیرآبادحافظ شبیر احمد،تحصیلدار محمد تحسین،تحصیل صدرراؤ محمد عرفان،تحصیل جنرل سیکرٹری ملک فرخ ایوب،خالد محمود ورک،محمد ناصر چیمہ سابق نائب تحصیلدار،سید امیر حسین شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں قاضی منور حسین،نائب تحصیلدار محمد اکرم وڑائچ،سجاد احمد وڑائچ نائب تحصیلدار،شبیر حسین وڑائچ نائب تحصیلدار،ضیاء اللہ وڑائچ نائب تحصیلدار،محمد زبیر بٹ نائب تحصیلدار،ظفر اللہ خان باجوہ نائب تحصیلدار،محمد منشاء پرویا سابق نائب تحصیلدار،محمد نواز چٹھہ،سابق نائب تحصیلدار،محمد انور چیمہ سابق گرداور سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شاہد انصر گورائیہ،حافط شبیر احمد،راؤ محمد عرفان نے کہا کہ نائب تحصیلدار نبی احمد چیمہ نے اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیئے ہیں ایسے افراد کسی بھی ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی ادارہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
