ڈپٹی کمشنر وزیرآبادگوجرانوالہ نوید احمد کا سول ہسپتال وزیرآباد کا دورہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وزیرآباد/گوجرانوالہ نوید احمد کا سول ہسپتال وزیرآباد کا دورہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ،ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ بھی ہمراہ تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر تیمور،ڈاکٹر حماد حیدر و علی غفار نے ان کو مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت و صفائی کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے عوام الناس کو صحت سے متعلقہ سہولیات بارے چیف منسٹر پنجاب مریم نواز از خود نگرانی کر رہیں ہیں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور نگہداشت بارے گفتگو کی انہوں نے او پی ڈی شعبہ کو مزید بہتری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام چلنے والے ڈائیلسز سینٹر کا بھی دورہ کیا اور صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی کو خدمت انسانی کے لیے ڈائیلسز سینٹر میں جاری خدمات اور امراض گردہ و مثانہ میں انکی ویلفیئر خدمات کے حوالہ سے انہیں سراہا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعدیہ پرویزمیرنے ہسپتا ل کو مطلوبہ سامان اور ضروری ادویات بارے انہیں بریف کیا ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معاملات اور عملہ بارے شہریوں کے مثبت تاثرات پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں