گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ تحصیل آفس پٹوارخانہ کو سیل کرنے کا مقصد دفتری کام کو بروقت نمٹانا ہے کیونکہ گزشتہ اڑھائی سال سے کام کو لوڈ بڑھ گیا تھا اور کچھ ویری فیکیشنز بھی تھی، رکارڈ سیل کرنے کا مقصد کو ہر گز منفی نہ لیا جائے، انہوں نے جمعہ کے روز واضح کیا کہ پٹوار خانہ کو سیل کرنا، روٹین کا حصہ ہے کئی فائلوں کو دیکھنا اور اس پر کام کرنا ہے انہوں نے ریکارڈ سیل کرنے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ ایسی کوئی بات سامنے آتی ہے تو عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ کم مکمل ہونے میں ایک ماہ بھی لگ سکتا ہے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ جلدا ز جلد ہم اپنے کام کو مکمل کرکے سائلین کے درخواستوں دوبارہ کام شروع کریں گے
