گلگت (پ ر) سیکریٹری جی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی زوالفقار احمد نے تمام کونسلات کے چیف آفیسران کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، متعلقہ ضلع کونسلوں اور بلدیہ کے بلڈنگ انسپکٹرز کو پابند کیا جائے تا کہ وہ اپنے اپنے فیلڈ میں مین شاہراہوں، رابطہ سڑکوں کے ساتھ ہونے والی کمرشل اور نجی تعمیرات پر نظر رکھیں، کوئی بھی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی۔ بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد نہ کرنے اور متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز کی طرف سے کوتاہی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ اور متعلقہ چیف آفیسران سے جواب طلب کیا جائے گا۔
