
جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی(کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے عہدیداران و ممبران کی ٹیم نے آج صدر سی ڈی سی المرکز جہلم ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم کی سربراہی میں مرزا ہسپتال شاندار چوک جہلم کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد ڈاکٹر محمد اسد مرزا سے ان کے کزن کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کرنا تھا۔جو گزشتہ دنوں ایک طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کافی عرصے سے صاحبِ فراش تھے۔وہ ڈاکٹر محمد اسد مرزا کے کزن اور بیگم ڈاکٹر اسد مرزا کے بھائی بھی تھے۔
یاد رہے کہ سی ڈی سی المرکزجہلم یوم شہادت نواب زادہ لیاقت علی خان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر پہلے ہی فاتحہ خوانی کا اہتمام کر چکی ہے۔تعزیت کے لیئے آنے والوں میں ڈاکٹر شاہد تنویر کے علاوہ چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،شاہد جلیل سیٹھی،محمد امین میر،میجر(ر) ذرغون گل خان،ارشد محمود مبارک،نبیل مرزا،استادعبدالرحمان مانی اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔
