جامعہ مسجد مہریہ غفوریہ مہر آباد بھٹی کے میں سالانہ محفل گیارھویں شریف کے ختم پاک کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جامعہ مسجد مہریہ غفوریہ مہر آباد بھٹی کے میں سالانہ محفل گیارھویں شریف کے ختم پاک کا اہتمام کیا گیا،محفل کے آغاز میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت محمد عثمان نے حاصل کی اورحضور نبی کریم ؐ پر ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ حافظ مدثرنے قصیدہ شریف پڑھا۔ اس موقع پرپیر محمد عارف ہزاروی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں اولیاء کرام کی خدمات بہت زیادہ ہیں، غوث پاک ؓ نے اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمات انجام دیں،آپؓ ایک علمی شخصیت کے مالک تھے، ہزاروں طلباء نے آپ سے دینی تعلیم حاصل کی آپؒ قادریہ سلسلہ کے پیروکار تھے اور آج بھی پوری دنیا میں قادریہ سلسلہ کے بے شمار علماء اور مشائخ آپؓ کے فرمودات پر عمل پیرا ہیں۔ آپ کی دینی و سماجی خدمات کی بدولت آج بھی پوری دنیا میں گیارھویں شریف کے ختم کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مسکینوں اور مختاجوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے اور غرباء کا خیال رکھا جاتا ہے۔ مدرس جامعہ مسجد ہذا قاری محمد شریف نے ختم شریف پڑھا اور قاری محمد اشرف نے درود تاج شریف پڑھا۔ دعوت اسلامی، مزارات اولیاء ڈسٹرکٹ کے سفیر علامہ ثناء اللہ عطاری نے عالم اسلام کے لیے اور خصوصاً استحکام پاکستان کی لیے دعا فرمائی۔ تمام حاضرین میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔ محفل پاک میں چوہدری غلام مصطفی، ملک اسلم کلیار، ملک اویس کلیار، چوہدری عاطف، چوہدری احسان، ملک وحید الرحمن ایڈوکیٹ، ظفر محمود منہاس، خالد عتیق قریشی، محمد بلال سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں