وزیرآباد(نامہ نگار) طلبا کے روڈ بلاک کر کے احتجاج کرنے کا معاملہ پولیس تھانہ صدر نے 58 نامزد اور 70 نامعلوم طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔طلبا نے حکومت کے خلاف انتشار انگیزی کی اور طلبا نے روڈ بلاک کر کے کار سرکار میں مداخلت کی۔ ایف آئی آر کا متن مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں۔پولیس کی بڑی تعداد گزشتہ روز سے نجی کالج کے سامنے موجود رہی طلبہ کی جانب سے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر پولیس وزیرآباد نے گذشتہ روز جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ناکے لگا رکھے تھے اور شہر بھر میں سرکل پولیس نے باقاعدہ فلیگ مارچ بھی کیا پنجاب کالج کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر ناصر محمود کی مدعیت میں 58 نامزد جبکہ 70 نامعلوم طلبہ کے خلاف اللہ والا چوک کے قریب نظام آباد پھاٹک روڈ پر احتجاج کرنے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی و نعرہ بازی کرنے پر زیر دفعات 431/149/147/186 اور 16 MPO مقدمہ درج کر لیا گیا نامزد ملزمان میں منیب چیمہ،حسنین چیمہ،علی فاروق،علی مہر،علیان مہر،حسنین،طلحہ،معظم،عمیر،حماد،سبحان،علی ذیشان،حیدر،ولید،حماد،احمد،بلاول،اویس،حیدر،احمد،طلحہ،مانی وڑائچ،رانا کاشف،محمد عبداللہ،فہد علی،حیدر،علی حسن،یحیی،شام،ہارون،عبداللہ،امیر حمزہ،عبداللہ،احتشام،معاذ علی،بدر،رانا عامر،محسن وڑائچ،متین جٹ،موسی ناصر،عمر،باسط،فیضان،علی چوہان،شمعون،ابوبکر،ارحم،حماد،حمزہ چیمہ،معوذ چیمہ،محمد زبیر،مرتضی شاہ،نعمان مہر،رانا شرجیل،طحہ،عثمان مغل اور عبداللہ سمیت 70 نامعلوم طلبہ شامل ہیں پولیس تھانہ صدر نے20 طلباء کو گرفتار کرکے مختلف جگہوں پر بھیج دیا جبکہ دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
