پولٹری کمیشن شاپ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے عملہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 65 ہزار روپے لوٹ لیے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) پولٹری کمیشن شاپ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے عملہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 65 ہزار روپے لوٹ لیے ملزمان سے مزاحمت کی کوشش پر فائرنگ سے کمیشن شاپ کے مالک بال بال بچ گئے ملزمان فرار پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد مصروف تفتیش مقدمہ درج۔وزیرآباد کے علاقہ ماڈل کالونی پر رونق علاقے میں موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے سخی سرور پولٹری کمیشن شاپ کے عملہ علی وغیرہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 65 ہزار روپے چھین لیے اور جاتے ہوے یو پی ایس کی بیٹری کو گرا کر بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی اوپر روم میں موجود کمیشن شاپ کے مالک بجلی بند ہونے پر متوجہ ہوے اور واقعہ کی بابت علم ہونے پر جاتے ملزمان ڈاکوؤں سے مزاحمت کی کوشش کی ملزمان نے کمیشن شاپ کے مالک آصف ڈھلوں پر سیدھی گولیاں چلا دیں وہ ڈاکوؤں کے حملہ میں بال بال بچ گئے ملزمان ڈکیتی کی واردات کے بعد موقع سے جانب سیالکوٹ روڈ فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وقوعہ کی بابت تفتیش کا آغاز کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں