اختر حسین خان کو ڈی ایس پی ٹاون تعینات کر دیا گیا۔

Spread the love

اختر حسین خان کو ڈی ایس پی تعیناتی چیف کیپٹل سٹی پولیس قاصم علی خان کا بہترین اقدام ہے۔علاقہ عمائدین

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور قاسم علی خان نے 3 ڈی ایس پی کی تقریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک خیبر روڈ سیف الرحمن خان کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی ہشتنگری و کوتوالی سرکل تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پی شیر افضل خان کو ہشتنگری سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی سبرب تعینات کر دیا گیا جبکہ اختر حسین خان کو ڈی ایس پی ٹاؤن تعینات کر دیا گیا اختر حسین خان کو ڈی ایس پی ٹاون تعیناتی چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور قاصم علی خان کا بہترین اقدام ہے اختر حسین خان نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے اس موقع پر علاقہ عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختر حسین ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہے جنہوں نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کی بنا پر شہر بھر میں نام کمایا ہے۔ایسے قابل اور مخلص پولیس افسران کی تعیناتی وقت کی اشد ضرورت ہے اختر حسین خان جیسے بہادر افسران ہمارا فخر ہے پشاور کے عوام اختر حسین کیلئے دعا گو ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں