یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکرام الدین

Spread the love

امید کرتے ہیں کہ نئے چیف جسٹس عدل و انصاف کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) اکرام الدین نے کہا کہ یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یحیی آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانا بہترین اقدام ہے۔جسٹس یحیٰی آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے، پاک فوج کے ایک شاندار اور اعزازی شمشیر حاصل کرنیوالے افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس آف پاکستان بنا ہے۔ جو قابل تعریف ہے۔جسٹس یحیٰی آفریدی کے والد کیپٹن اور سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی انگلینڈ کے گریجویٹ تھے۔ انہوں نے بعدازاں پاک فوج چھوڑ کر سول سروس جائن کی تھی۔عمر خان آفریدی لاہور کے ڈویژنل کمشنر رہے نومبر 1983 میں ایڈمنسٹریر اسلام آباد تعینات ہوئے تھے۔کمشنر لاہور سے ترقی پاک کر 21 ویں گریڈ میں اسلام آباد کے چیف کمشنر بنے۔عمر خان آفریدی 1994 میں صدر پاکستان فاروق لغاری کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور بعد میں پاکستان کے عبوری وزیر داخلہ بھی بنے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نئی چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی عدل و انصاف کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کریں گے تا کہ ملک میں ہر شہری کو انصاف بروقت مل سکے انہوں نے کہا کہ مثبت فیصلوں سے ہی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ممکن ہے جب تک مثبت فیصلے نہ ہو تب تک ملک و قوم کی ترقی نا ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں