وزیرآباد(نامہ نگار) بلاول بھٹو کی مدبرانہ سیاسی سوچ کی بدولت ہی ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی نیویارک کے صدر ظفر چٹھہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ ملا کر 26 ویں آئنی تریم کو پاس کروانا بلاول بھٹو کی جمہوریت پسندی کی زندہ مثال ہے۔ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کو قائم رکھنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اس وقت بھی سخت ترین حالات میں بھی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد پورے ملک میں عوام کی طاقت سے پیپلزپارٹی دوبارہ سیاسی عروج حاصل کرے گی اور ملک و قوم کے لیے بہترین خدمات سر انجام دے گی۔ بلاول بھٹو چور دروازے سے اقتدار میں آنے ہر یقین نہیں رکھتے اسی لیے وہ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں ۔پاکستان کی عوام اب اچھے سے جان چکی ہے کہ ملکی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے جو عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔لوگ اب حالات سے تنگ آ چکے اور وہ پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ظفر چٹھہ نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔
