حق اور سچ کی فتح پر قوم مبارک باد کی مستحق ہے،جھوٹے مقدمات سے ہمیں جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) حق اور سچ کی فتح پر قوم مبارک باد کی مستحق ہے،جھوٹے مقدمات سے ہمیں جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا ،عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا رہونگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء و ایم این اے چوہدری محمد احمد چٹھہ نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت سے ایک جھوٹے مقدمہ کی ضمانت کنفرم ہونے کے موقع پر عوام کے جم غفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں استقامت دی اور ہم کل کی طرح آ ج بھی اپنے عوام اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس موقع پر محمد احمد چٹھہ نے بار کونسل ضلع وزیر آباد کے صدر رانا خلیل احمد خان ایڈووکیٹ کی کوشش کو سراہتے ہوئے مبینہ جھوٹے مقدمہ سے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے جج راجہ شاہد کی عدالت عالیہ سے ضمانت کنفرم کر آئی اور حق کا ساتھ دیا ،اس موقع پر عوام کے جم غفیر نے محمد احمد چٹھہ کو ضمانت کنفرم ہو نے پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں