
جہلم(اختر شاہ عارف)آج میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے ہونے والے ماہانہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 20-نومبر2024ءبروز بدھ وار ایم سی ایچ سنٹر شاندار چوک جہلم میں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام “ماں اور بچے کی صحت”کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی اور سیدہ تہمینہ عروج ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے طبی مشوروں کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت اور ماں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالیں گی۔ساتھ ہی ساتھ وہ تفصیل سے بتائیں گی۔ کہ کس طرح ایک ماں کو بچے کی صحت کے حوالے سے ضروری اور اہم باتوں کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔ایم سی ڈبلیو اے رجسٹرڈ المرکزجہلم کے ماہانہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد ڈاکٹر عائشہ مرزا نے تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا اورمرحومین تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کرائی۔
جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے پچھلے ماہ کے ماہانہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ایم سی ایچ سنٹر انچارج تہمینہ گل نے سنٹر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ گزشتہ ماہ اکتوبر 2024ءمیں کل 59-مریض اس سنٹر سے مستفید ہوئے۔جس میں 24 بچے،33 جنرل مریض خواتین اور 02الٹرا ساؤنڈ کیس تھے۔گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایم سی ڈبلیو اے کے زیرِ اہتمام ہونے والے بریسٹ کینسر کے حوالے سے صنعت ذار جہلم میں ہونے والے پروگرام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے کہا کہ یہ پروگرام انتہائی شاندار اور کامیاب پروگرام تھا۔جس میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد ،اور ڈاکٹر شاہد تنویر نے اس بیماری کی تشخیص،وجوہات،
احتیاطی تدابیر اور علاج کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔آج کے اس ماہانہ اجلاس میں ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹرشہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر شیبا اکرم ہاشمی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ڈاکٹر مصباح اکرام،روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،ڈاکٹر عائشہ مرزا،تہمینہ گل چوہدری،مسرت سلطان،فرزانہ اجمل،فریحہ مرزا، فلک ناز سیٹھی اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کی میزبانی فرزانہ اجمل نے کی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا
