بزرگ سیاستدان سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی چیمہ ہاؤس کوٹ جعفر آمد

Spread the love

وزیرآباد( نامہ نگار) بزرگ سیاستدان سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی چیمہ ہاؤس کوٹ جعفر آمد، سیاسی و سماجی رہنما صدر کسان یونین پنجاب سردار اختشام الحق چیمہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے صدر کسان یونین پنجاب سردار اختشام الحق چیمہ۔سے ان کی رہائش گاہ پر والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا غریب محنت کش ان حالات میں اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے سے بھی عاجز آ چکا ہے۔حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب کی پہلی ترجیح خوشحال پاکستان ہو جہاں عام آدمی با آسانی اپنے بچوں کی روزی روٹی کما سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں