وزیرآباد(نا مہ نگار) عام انتخابات سے پہلے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا پرچم لہرائے گا، بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیر اعظم ہونگے، مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی نے عوام کو مایوس کیا، اب عوام کی نظریں پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے وزیر آباد تحصیل آفس میں عوامی رابطہ پارٹی پرچم لگاؤ اور 30نومبر کو ہونے والے یومِ تاسیس کے سلسلے میں پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے عہدیداران و کارکنان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی ضلعی صدر وزیر آباد کے صدر شفقت رضا بھنڈر نے کی، اجلاس سے شفقت رضا بھنڈر،طارق مغل،باؤ محمد ایوب مہر،نائب صدر غلام مرتضی راٹھ،سیکرٹری اطلاعات عامر اقبال مغل،سٹی صدر سہیل افضل،سوشل میڈیا صدر مہر خرم،جنرل سیکرٹری نبیل سعید،ماجد بٹ،سید فیاض شاہ،عقیل کھوکھر، باوا ارشد علی، حیدر شیخ نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے 30نومبر کو پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ٹرسٹ پلازا گوجرانوالہ میں ہونے والی یومِ تاسیس کی مرکزی تقریب میں وزیر آباد سے پارٹی عہدیداران اور کارکنان بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے اجلاس کے اختتام پر پیپلزپارٹی وزیر آباد سٹی کے عہدیداران اور کارکنان کے گھروں اور دفتروں پر پارٹی پرچم لگائے گئے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
