کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،بازار سے خریداری کر کے گھر جاتے 50 سالہ شخص جاں بحق

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار)
وزیرآباد سیالکوٹ روڈ تاج گارڈن کا رہائشی 50 سالہ میر ذوالفقار وزیرآباد شہر سے سودا سلف خرید کر گھر واپس جا رہا تھا کہ سیالکوٹ روڈ بھٹہ پیلس کے قریب یوٹرن لیتے ہوے عقبی جانب سے آتی ہوئی تیز رفتار کار کا نشانہ بن گیا اور حادثہ میں دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے زخمی بے ہوش ہوگیا جسے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا مرحوم میر ذوالفقار کی نماز جنازہ تاج گارڈن سیالکوٹ روڈ وزیرآباد سے اٹھائی گئی اور مدرسہ فیضان مدینہ میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسلام آباد موڑ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں