گلگت (سٹاف رپورٹر) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے ناظم حاجی دلدار حسین نے مقامی اخبارات کیلئے جاری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے نام پر بے حیائی پھیلانے والوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور چند افراد کی ذاتی فعل پر پورے علاقے کی تزہیک ناقابل برداشت ہے ۔ جبکہ نوجوان لڑکیوں کو اخلاقی طور پر لگام دینے کی ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کی اخلاقی تربیت کریں انہیں بے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکیں ۔ آج کی لڑکیاں کل کے مائیں ہیں بے راہ روی کے شکار مائیں اپنے اولاد کی اخلاقی تریبت کیسے کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز مقامی اخبارات کیلئے جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بچیاں اپنے تعلیم اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے علاوہ سوشل میڈیا کا استعمال پر پابندی ہونی چاہیے ۔ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے والے بچوں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں، سوشل تنظیمیں پڑھی لکھی لڑکیوں کو اخلاقی اقدار کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے معاشرتی سطح پر سکول ، مدرسہ ، اور کمیونٹی سنٹروں میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی تربیت کرنے کی ضرورت ہے ، ہنزہ گلگت بلتستان کی پہچان ہے جبکہ ہنزہ کا نام بدنام کرنے کیلئے مخصوص لوگ غلیظ پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔جوکہ قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ ہنزہ دنیا بھر میں سیاحت کے شعبے میں ملک پاکستان کا نام روشن کررہا ہے جبکہ ملکی غیر ملکی سطح پر سیاحت کیلئے رول ماڈل بنا ہوا ہے ۔ ریجنل ناظم نے تمام علماء کے جانب سے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا میں علاقے کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف یک زبان ہوکر مزمت کرنے پر خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے احترام کیلئے گلگت بلتستان ملکی سطح پر آئیڈیل علاقہ ہے یہاں پر تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنے اپنے عقائد کے مطابق مزہبی رسم و رواج کے تحت زندگی گزار رہے جوکہ قابل تحسین ہے
