پمز میں جب بھی ملازمین کو مسائل آئے سردار شکیل نے اول دستے کا رول ادا کیا،حاجی حنیف

Spread the love


ملک طاہر عوان، چوہدری ریاض گوجر ،تنویر نوشاہی ملک طارق سیالوی اوردیگر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) پر جب بھی مشکل وقت آیا، مریضوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کا کام ہوا ، ادارے کی بہتری کے لیے سردار شکیل احمد نے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ،آج اپنی مدت ملازمت احسن طریقے سے مکمل کر کے ہم سے الوداع ہو رہے ہیں، سردار شکیل کی ریٹائرمنٹ پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام سی ایم ٹی میں کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نان گزیٹڈ ویلفیئر ایسوسی یشن پمز کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا کہ سردار شکیل ایک نیک نیت،صاف دل اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں، خداوند کریم ان کی باقی زندگی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوش گزارے،انہوں نے پمز میں مریضوں اور ملازمین کی بڑی خدمت کی ہے ،تقریب سے نان گزئیٹیڈ کے صدر ملک طاہر محمود عوان، انقلاب گروپ پمز کے سرپرست اعلی چوہدری محمد ریاض گوجر ،پمز کی تمام ایسوسی یشنز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک تنویر نوشاہی ،فیڈرل کلرک ایسوسی یشن کے صدرملک طارق محمود سیالوی ،پوٹھوار گروپ کے قائد ملک نصیر اعوان، اتفاق گروپ کے قائد مفیظ الرحمن صدیقی ،راجہ نعیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں