تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پولیس حرکت میں آ گئی متحرک عہدیداران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پولیس حرکت میں آ گئی متحرک عہدیداران و کارکنان کے گھروں پر چھاپے۔انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شہروز عباس چیمہ ،شاذب علی چٹھہ سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ کے مطابق تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نے ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ شہروز عباس چیمہ، شاذب حسن چٹھہ اور محمد احمد چٹھہ کے قریبی ساتھی چوہدری عاصم سکندر حیات بھنڈر اور چوہدری سلطان سکندر بھنڈر کے والد کو سید نگر ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان تین افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے محمد احمد چٹھہ نے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں