وزیرآباد(نامہ نگار)دریائے چناب کنارے موسم سرما کے مہمان پرندوں کا شکار جاری تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنارے پر سائبیریا، روس اور دیگر سرد ترین مقامات سے آنے والے موسم سرما کے مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکارعروج پرپہنچ گیا۔نیوخانکی بیراج ،قادر آباد بیراج کے بیلوں کے ساتھ ساتھ ،گاجر گولہ کے مچھلئ فارم کوٹ ہرا کے بڑے بڑے مچھلی فارمز کےڈیموں کی پٹی میں سائبیریا اور دیگر علاقوں سے آنے والے مہمان پرندوں کا غیر قانوی شکار جاری ہے۔ شکار کیے جانے والے پرندوں میں مرغابی اور کالا تیتر بھی شامل ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دریائے چناب کی پٹی پر بسنے والے ملاح اس غیرقانونی شکار میں ملوث ہیں جو منہ مانگے داموں مچھلی اور پرندے فروخت کرتے ہیں۔شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ اس غیر قانونی شکار پر محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں
