حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے

Spread the love


حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے تاکے کسی کا پیارا نہ بچھڑے ۔
سڑک حادثات میں بچھڑنے و زخمی ہونے والوں کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر
جو سڑک حادثات میں چلے گئے یا زخمی ہو گئے ہم ان کو نہیں بھولے … اسی لئے سڑک حادثات کا شکار ہونے والوں کے عالمی دن کے موقع پر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی عملی آگاہی و جانے والوں کو یاد اور دعا کی گئی ۔
ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام سنٹرل اسٹیشن جہلم میں یاد کا اھتمام کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) و سیکرٹری آر ٹی اے جہلم حافظ زنیر یونس نے کی۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر سعید احمد ، صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، صدریوتھ اسمبلی عبدالغفور چوہان ،نمائندہ ٹریفک پولیس جہلم،ریسکیورز اور ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) جہلم حافظ زنیر یونس نے سڑک حادثات میں بچاؤ ، روڈ سیفٹی میں شامل عوامل نیز ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑیوں کی فٹنس کی اہمیت عملی اقدامات و مستقبل کا لائحہ عمل بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر قیادت عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دئیے گئے ھیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے روڈ سیفٹی کی اہمیت اور جہلم میں پیش آنے والے حادثات بالخصوص جی روڈ کے حادثات کے متعلق بریفنگ دی۔ نیز دھند کے موسم میں احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے اور بالخصوص ٹریکٹر ٹرالیز میں بیک لائٹ کے استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے کہا کہ جو غلطی یا تکلیف ہم دیکھ رہے ہیں ہم نہیں چاہتے کوئی اور دیکھے انہوں کو بتایا کہ بچے شائد نہ سوچتے ہوں لیکن خدا نخواستہ ان کے والدین کے لئے بچھڑنے کی تکلیف ناقابل برداشت ہوتی ھے ۔
بعد ازاں ٹریفک حادثات میں جانے والوں کی دعائے مغفرت و زخمیوں کی صحت یابی کی اجتماعی دعا کی گئی ۔ ۔
اس آگاھی سیشن کے بعد اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) جہلم حافظ زنیر یونس کی سربراہی میں ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے ریفلیکٹنگ سٹیکرز بھی لگائے گئے اور آگاہی بھی دی گئی۔ حافظ زنیر یونس نے کہا کہ سلو موونگ آبجیکٹ کے پیچھے لائیٹس یا ریفلکٹرز لگانے کے لئے ضلع جہلم میں قانونی طور پر ھم عملی اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ ایسے حادثات جان لیوا ھوتے ھیں ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران ایسے 6 جان لیوا حادثات رپورٹ ھوئے ھیں ۔ نیز حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی قیمتی انسانی جانیں بچانے کی کاوشوں میں ھمیشہ ریسکیو 1122 کے ھمقدم رھنے پر شکریہ کا اظہار کیا ۔
جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی
(القرآن)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں