وزیرآباد(نامہ نگار) ڈکیتی کی واردات، 4 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 51 لاکھ روپے چھین لئے۔ مشتاق احمد، علی احمد سمیت 6 افراد گجرات مویشی منڈی میں اپنا مال مویشی فروخت کر کے ٹرک پر واپس آ رہے تھے کہ کوٹ فضلہ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے ٹرک کے ٹائر کو بریسٹ مار کر روک لیا اور گن پوائنٹ پر 51 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، گزشتہ رات 8 بجے علی پور چٹھہ میں ایک اور ڈکیتی کی واردات میں قادرآباد روڈ پر واقع آؤٹ فٹس کے نام سے فیبرکس کی دکان پر 2 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور دکان کے مالک عامر سے 35 ہزار روپے کیش، آئی ڈی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے، دکان میں موجود کسٹمرز ادیب حسن سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور شہزاد بشیر سے ایک لاکھ روپے سے زائد چھین لئے جبکہ دکاندار عامر کی موٹر سائیکل سوزوکی 2024 ماڈل بھی ساتھ لے کر فرار ہو گئے
