طیب بک ڈپو اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) طیب بک ڈپو اینڈ ریسورس سنٹر کے زیر اہتمام کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ، ڈائریکٹر محمد آصف تارڑ،علامہ محمد ابراہیم محمدی،حافظ آصف عثمانی،پروفیسر محمد ارشد بخاری،مسز ارشد بخاری،وقار احمد چیمہ، احتشام چیمہ،اے او ایجوکیشن آفتاب صادق چیمہ،خاور نعیم،رانا عرفان،غلام مصطفی،محمد فیاض،میاں شہزاد احمد،انیس جعفری،اے ای او تعظیم طاہر،رانا ناصر سمیت سکولز کالجز کے طلباء وطالبات، لوگوں کی بڑی تعدادنے کتاب میلہ میں شرکت کی۔کتاب میلہ میں جاوید پبلشر،پیرا ماؤنٹ پبلشر،گوہر پبلشر،جہانگیر بکس پبلشر،الباقیو انٹر نیشنل پبلشر،سپیکٹرم پبلشر،جناح پبلشر،ایڈن ایجوکیشن پبلشر،لاہور کتاب میلہ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ بکس،روشن کتاب گھر،کے این کرافٹ ڈیکوریشن نے اسلامی تاریخی ادبی لٹریچر بکس کے سٹالز لگائے۔وقار احمد چیمہ،محمد رب نواز چدھڑ نے کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں بھی کتاب کی اہمیت نہ تو کم ہوئی ہے اور ہی اس کا وجود خطرے میں ہے، کتاب سے محبت اور دوستی بہت ضروری ہے،کتب بینی کی رحجان میں کو بڑھانے میں بہتر کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اساتذہ اور والدین کو بچوں سے سوشل میڈیا سے دور کرنا بھی ضروری ہے،تما م ترقی یافتہ قومیں کتاب سے جڑی ہیں پاکستان میں میں بھی قوم کو کتابوں سے جوڑنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،پاکستان میں نوجوان نسل کو کتاب کی طرف مائل ہونا بہت مثبت پیش رفت ہے،کتب بینی کو فروغ دینے اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے کتاب میلے کاطیب بک ڈپو اینڈ ریسورس سنٹر کی طرف سے یہ احسن اقدام ہے،وزیرآبادمیں پہلی بار کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس پر ہم محمد ٓصف تارڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آصف تارڑ نے کہا کہ کتاب میلہ کے انعقاد کرنے کا مقصد بچوں میں کتابوں کے مطالعہ کے تعلق سے بیداری اور جذبہ پیدا کرنا ہے اسی وجہ سے کم قیمت پر کافی تعداد میں کتابیں رکھی ہیں تاکہ بچے آسانی سے اپنی دلچسپی کی کتب خرید سکیں اور ان میں کتاب خریدنے کا شوق پروان چڑھے یہی ہماری کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں