وزیرآباد (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنما و ایم این اے چوھدری محمد احمد چٹھہ اور انکے ساتھیوں کے خلاف درج تیرہ دفعات کے تحت درج مقدمات کو عدالت نے جھوٹا قرار دیتے ہوئے تمام افراد کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ گذشتہ روز تھانہ احمد نگر چٹھہ میں پی ٹی آئی کے سنٹرل پنجاب کے صدر اور ایم این اے وزیرآباد چوھدری محمد احمد چٹھہ سمیت بتیس نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان پر احمد نگر پولیس نے تیرہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کو آج فاضل عدالت نے جھوٹا قرار دیتے ھوئے ملزمان ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ملزمان کی جانب سے بار صدر رانا خلیل احمد خاں پیش ہوئے۔
