رپورٹ( مرزا طارق محمود )فرینڈز فووم جلالپور جٹاں کے صدر ملک انور اور جنرل سیکٹری مرزا طارق محمود نے جامعہ محمدیہ رضویہ تجوید القرآن جلالپورجٹاں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مہتمم جامعہ قاری محمد ابوبکر غزالی سے ملاقات کی اور مدرسہ کے مختلف شعبوں کا وزٹ کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو سراہا اور کہا کہ معروف عالم دین علامہ قاری لیاقت علی نقشبندی کی دینی خدمات کا زمانہ معترف ہے جن کا لگایا گیا پودا آج نہ صرف ایک تناور درخت بن چکا ہے بلکہ جامعہ مزکورہ سے فارغ التحصیل طلبہ مختلف شعبوں میں اپنی خدمات بہترین طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں فرینڈز فووم کےچیرمین سجاد اشرف سلیمی اف UK نے اپنے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لیے سحت سردی میں بڑی تعداد میں کمبل بھی ہدیہ کئے اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ قاری محمد ابوبکر غزالی نے سجاد اشرف سلیمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مخیر حضرات کا تعاون مدارسِ میں طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوا ہے انکا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طلبہ کو دینی تعلیم کی آگاہی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے تا کہ طلبہ اپنے اور اپنے والدین کی دنیاوی اور اخروی زندگی میں کامیابی کا سبب بن سکیں
