انکروچمنٹ برانچ ضلع کونسل ساہیوال کی سڑک کنارے اینٹوں کی روڑی اور اینٹیں رکھنے پر جانبدارانہ کاروائی

Spread the love

ہڑپہ۔انکروچمنٹ برانچ ضلع کونسل ساہیوال کی سڑک کنارے اینٹوں کی روڑی اور اینٹیں رکھنے پر جانبدارانہ کاروائی ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ

گزشتہ دنوں ضلع کونسل ساہیوال کی جانب سے کسی کے خلاف مقدمہ درج تو کسی کو نوٹس اور کسی کو کھلی چھٹی انفورسمنٹ انسپکٹر کی من مانیاں عروج پر

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال سے)۔تفصیل کے مطابق سموگ اور دھند سے روڈ یوزرز کو کسی بھی حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ساہیوال نے سڑکوں پر سے تجاوزات بلخصوص مختلف سڑکوں پر بنے بھٹہ خشت کے مالکان کی جانب سے رکھے گئے اینٹوں کے روڑے اینٹیں اور روڑی کے ڈھیروں کو ہٹانے کے حوالہ سے نوٹس جاری کرتے وقت تعلق۔سفارش اور طمع نفسانی کو ترجیح دیتے ہوئے کسی کے خلاف مقدمہ درج تو کسی سے مکمل چشم پوشی انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل ساہیوال کے جانبدارانہ رویے پر عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ساہیوال اور چیف آفیسر ضلع کونسل ساہیوال سے نوٹس لے کر بلا تفریق انکروچمنٹ کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں