وزیرآباد دوڈاکو نجی بینک کے دروازے سے پیسے جمع کروانے آنے والے شخص سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،دوڈاکو نجی بینک کے دروازے سے پیسے جمع کروانے آنے والے شخص سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔جامکےچٹھہ کا کھاد ڈیلر زین الحسن چیمہ دوکان سے دس لاکھ روپے لیکر وزیرآباد آیا اورجی ٹی روڈپر واقع میزان بینک سے سات لاکھ روپے نکلواکر سیالکوٹ روڈ نزد پرانی کچہری کے قریب واقع ایچ بی ایل بینک میں 17لاکھ روپے جمع کروانے آرہا تھا کہ بینک کے دروازے پر ہی پیچھے سے آنیوا لے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے14لاکھ روپے چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ بینک کے دروازے پر تعینات گن مین تماشائی بنے رہے۔زین چیمہ ودیگر افراد فائرنگ سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔شہر میں ڈکیتی،چوری،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری،شہریوں میں خوف وہراس کی فضاء بدستور قائم،پولیس صرف تھانوں تک محدود ہوکر رہ گئی۔شہر ڈاکوؤں کے سپرد کرکے وارداتوں کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔سیاسی وسماجی شخصیات،تاجروں اور شہریوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر فرض شناس،ایماندار پولیس آفیسرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں