پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 9 اگست کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات جہلم ایک روز میں 46700 پودے لگائے جائیں گے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 9 اگست کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات جہلم ایک روز میں 46700 پودے لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 9 اگست کو منعقدہ مرکزی تقریب بجولا جنگل میں ہوگی، صبح 11 بجے 1000پودے اکرم شہید پارک کے باہر تقسیم کیے جائیں گے اور 5000 پودے بجولا جنگل میں لگائیں گے،محکمہ پولیس، ماحولیات، زراعت، جیل، میونسپل کمیٹیز/ کارپوریشن کی جانب سے مجموئی طور پر 10500 پودے لگائے جائیں گے، محکمہ صحت کے مراکز میں 14360 پودے لگائیں گے،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف سکولوں میں 11850 پودے لگائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی اور ڈی ایف او سدھیر مغل نے کہا ہے کہ خوشحال، مستحکم اور صحت مند ملک کی نوید ہے اور موجودہ حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے۔ اے ڈی سی جی نے کہا ہے کہ درخت آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں جس سے ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ضلع بھر نئے پودے اور درخت لگائے جائیں گے، ڈی ایف او نے بتایا ہے کہ جہلم میں رواں سال لاکھوں پودے لگانا پلان میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں