قائداعظم کو بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔عمارہ خان

Spread the love

قائداعظم محمد علی جناح جیسی عظیم شخصیتوں کا سراغ تاریخ میں کم کم ہی ملتا ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد:(نمائندہ ذیشان نجم خان)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار۔کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی، 25 دسمبر یوم قائد کے موقع پر معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح جیسی شخصیتوں کا سراغ تاریخ میں کم کم ہی ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں