مانچسٹر(چودھری عارف پندھیر) جب سے مانچسٹر قونصلیٹ میں نئے قونصل جنرل طارق وزیر نے چارج لے کر کام شروع کیا ھے انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ھر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ھوا ھے اسی سلسلے میں آج مانچسٹر کی کاروباری شخصیات حاجی عبدالغفار اورکنزیرٹو پارٹی کے راہنما محمد افضل سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں بر طانیہ اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا ھر فرد مجھے آفس آکر مل سکتا ھے اسوقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھے مواقع ہیں حاجی عبدالغفار اور محمد افضل نے بزنس کمیونٹی کی طر ف سے پاکستانی قونصل جنرل کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا
