
جہلم(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی(کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے حا ہی میں ہونے والے انتخابات میں سال2025ء/2026ءکے لیئے منتخب ہونے والے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب اور ماہانہ اجلاس کاانعقاد الحقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوا جس کے صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،تہمینہ گل چوہدری،مصباح ڈار،شاہد جلیل سیٹھی،چوہدری جاوید اقبال،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،چوہدری عبد الوحید رزاق،استاد عبدالرحمان مانی،عبد الغفور چوہان،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،ملک محمد مقصود حبیب بینک لمیٹڈ،احسان شاکر،محمد احمد جمیل ریجنل چیف یو بی ایل جہلم،پرفیسر مختار شاہد،فاروق احمد،مرزا خلیل احمد،حمزہ جاوید،سید اختر علی شاہ،سید مظہر عباس نقوی،آفس سیکرٹری محمد اعظم سہیل،حسن کاظمی اور دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیمار لوگوں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔الیکشن کمشنر چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم نے منتخب عہدیداران کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔اور امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سی ڈی سی المرکزجہلم کی مزید کامیابی کے لیئے کوشاں رہیں گے۔

اس کے بعد تمام منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔المرکز کونسل جہلم کے صدر ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
اس کے بعد ماہانہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔جنرل سیکرٹری شاہد جلیل سیٹھی نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔اس کے بعد سی ڈی سی المرکزجہلم سمیت المرکز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں ۔
آخر میں تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔جس کی میزبانی سید اختر علی شاہ نے کی۔
اس کے بعد یہ پروقار تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔
