لندن (مطلوب گجر)
اتوار 5 جنوری 2025 کو زمینوں کے سرکاری دستاویزات میں گجر قوم کے ساتھ ہونے والی تاریخی زیادتیوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں گجر قومی پارٹی کے چیرمین گل رحمان ہمدرد نے مینگورہ سوات میں الدوحا گروپ آف ٹیکسٹاٸل انڈسٹریز کے مالک اور گجرقومی پارٹی کے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبرظاہر کریم ربانی گجر کی میزبانی میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی جس میں لینڈ سیٹلمنٹ ریکارڈ (زمینوں کے سرکاری ریکارڈ )میں گجر قوم کےساتھ ہونے والی زیادتیوں اور اس تناظر میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت گجر قوم کے قومی مقدمات اور اس کےلیۓ چیرمین گجر قومی پارٹی کی قیادت میں قاٸم یونین کے امورپر گفتگو ہوٸ۔واضح رہےکہ ظاہر کریم ربانی کے والد بھی لینڈسیٹلمنٹ ریکارڈ کیس میں پچیس سالوں (1980 سے 2005 ) تک عدالتوں میں گجر قوم کی نماٸندگی کرتے رہے ہیں۔ میٹنگ میں اسحاق گجر,اعتبارخان گجر ,اعظم خان گجر اورمیاں سید رحیم گجربھی موجود تھے۔ چیرمین گجر قومی پارٹی نے زمینوں کے معاملے میں گجر قوم سے ہونے والی زیادتیوں کا تاریخی تناظر میں جاٸزہ لیا اور اس کے لیۓ سپریم کورٹ میں جاری تحریک پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر رانا عمران سکندر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو گریڈ 21 میں ترقی پانے پرمبارکباد
ایم کے گلوبل ایجوکیشن کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیگٹیو اور کاروباری شخصیت منور نیازی کی جانب سے بٹ کڑاہی ریسٹورنٹ چیتھم ہل مانچسٹر میں افطار ڈنر کا اہتمام
مصطفیہ شریف چیرٹی کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فصحے اور پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ اور مینجر ڈاکٹر مہوش جبیں صائمہ اور انکی ٹیم مشترکہ کاوشوں سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد
پنجاب کلچر ڈے اور ہماری ثقافت
المرکزجہلم اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں کے اشتراک سے افطار ڈنر کا اہتمام