ساہیوال میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری،جیل روڈپر 5تھڑے ختم کروا دیے گئے

Spread the love

ساہیوال (چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری،جیل روڈپر 5تھڑے ختم کروا دیے گئے، شیڈز مالکان کو رضاکاروانہ طور پر شیڈز گرانے کی دو دن کی مہلت دی گئی،فتح شیر کالونی میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی دیوار بھی گرا دی گئی، انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء اور ان کی ٹیم نے جیل روڈ پر بنائے گئے 5تھڑے ختم کروا دیے گئے جبکہ وہاں قائم شیڈز مالکان کو دو دن کی مہلت دے دی گئی جنہوں نے کہا کہ وہ خود شیڈز گرا دیں گے۔ اسی طرح فتح شیر کالونی میں غیرقانونی تعمیر کی گئی دیوار گرائی گئی اور فتح شیر روڈ پر لگائے گئے تمام بورڈز بھی اتار لئے گئے۔ اسی طرح فتح شیر روڈ پر لگائے گئے واٹر پمپس جن کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا رہتا تھا کو بھی اتارلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں