گلگت (پ ر)گلگت# AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی کوئی گنجائش نہیں، اور نہ ہی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی برداشت کی جائے گی، میونسپل چھاپہ مار ٹیمیں ہمہ وقت خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف بر سرپیکار ہے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سول سپلائی ادارے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور سول سپلائی کے آفیسران پر مشتمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ اور لوکل کونسلات کے پاس وسیع اختیارا ت حاصل ہیں، جس میں بازار چیکنگ، جرمانوں، اشیائے خوردنوش کو یقینی بنانے، معیاری اشیائے کی فراہمی سمیت، نرخناموں کی تعین، عملدرآمد، خلاف ورزی پر سزا و جزا کا فیصلہ، سستا اور فوری انصاف کی فراہمی، مجسٹریسی نظام پر عملدرآمد جیسے اہم اقدامات شامل ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات کاازالہ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سپلائی بھی اہم ادارہ ہے جس کا کام معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات شامل ہے بوقت ضرورت مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ مارکیٹ کا معائینہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشترکہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر شہر میں معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے اس سلسلے میں جلد ہی مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ جمعہ کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، سول سپلائی کے فوڈ انسپکٹرز سمیت دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے عوامی مسائل کے حل اور معیاری اشیائے خور دنوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدمات کی تعریف کی۔ بعدازاں ڈیپارمنٹ کو حاصل اختیارات کے تحت ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں بازار کے مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خوردنوش کے معائینہ کیلئے لائحہ عمل کا اظہا ر کیا۔ جس پر ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے ہدایات دیں کہ محکمہ فوڈسے تعلق رکھنے والے فوڈ انسپکٹر ز، مجسٹریٹس اور ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرز کی نگرانی میں مارکیٹوں میں کریک ڈاون میں شامل ہوسکتے ہیں تاکہ انہیں قانونی تحفظ مل سکے اور مشترکہ طور پر ٹاسک فورس تشکیل دیکر کاروائیاں کا آغاز بھی کیاجاسکتا ہے۔ جمعہ کے روز ضلعی انتظامیہ انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے آفیسران پر مشتمل اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسر گلگت مدثر عالم، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر میثم عباس، ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، سول سپلائی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسکی ٹیم ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں غیر معیاری مضر صحت اشیائے خوردنوش، مارکیٹ چیکنگ، جرمانوں سمیت دیگر ایشوز کے بارے ہدایات دیاکہ ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ خوراک کا مشترکہ ٹیم کی تشکیل کیلئے گفت و شنید ہوئی، اجلاس کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت کو جاری وساری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔
