

مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر کی سماجی شخصیات آرٹس کونسل۔ کی روح رواں صبا ڈولی اور روبی باجی نے نیو ائیر کی مناسبت سے اپنے گھر میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جس میں نو جوان گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کے علاوہ ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک ا- میجر ریٹائرڈ گل زمان اعوان اور کاروباری اور سماجی شخصیت چودھری سلیم شوکت گجر کی خصوصی شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی راہنما باجی زاہدہ -ملکہ باجی- بشری -صائمہ ریاض -علی شیخ -عمار حسین -فلمسٹار زرقا احمد -رانا امجد -رانا صفدر -عبداللہ -افتخار ڈار -عمران علی -کاظمی صاحب شامل تھے -نظامت کے فرائض برطانیہ کے ممتاز ہوسٹ عاطف ریاض چودھری نے احسن طریقے سے انجام دئیے -ایزی منی کے چئیرمین ڈاکٹر لیاقت ملک اور مسسز لیاقت ملک نے کہا کہ آج کے نیو ائیر پروگرام کو سب نے بہت انجوائے کیا – آج کے کامیاب پروگرام کا سہرا صبا اور روبی کو جاتا ھے -کاروباری سماجی شخصیت چودھری سلیم شوکت گجر ُ نے آج کے پروگرام کو یادگار قرار دیا اور تمام فنکاروں کی کارکردگی کو سراہا -پاکستان سے آئے ہوئے مہمان میجر گل زمان اعوان نے کہا کہ نئے سال پر منعقد ہونے والی تقریب کو ھم سب نے خوب انجوائے کیا – دیار غیر میں پاکستان جیسا ماحول دیکھ کر بہت خوشی ھوئ -زاھد باجی -عاطف چودھری -افتخار ڈار-عمران علی -عمار حسین اور دوسروں نے صبا اور روبی باجی کو آج کی کامیاب نیو ائیر میوزیکل پارٹی منعقد کرانے پر مبارکباد دی -میزبان صبا اور روبی باجی نے کہا کہ ھم تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مختصر نوٹس پر ھماری پارٹی میں شرکت کی امید ھے کہ سب نے پروگرام کو انجوائے کیا ھو گا -آخر میں مہمانوں کی تواضع صبا اور روبی باجی کے پکے ہوئے کھانوں خصوصی طور پر لاھوری نہاری سے کی گئی –
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اپنے کلچرل اور مادر وطن کے ساتھ محبت و لگاؤ کا لازوال رشتہ قابل رشک ھے
