ممبران کی حاضری سینئرز و جونیئرز کی موجودگی اِس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی رُکنیت کو اہمیت دیتے ہیں،ایم رازق شاکر

Spread the love

یہاں پسند ،ناپسند نہیں ہے،
اہلیت ،معیار اور صحافتی اُصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا مرزا ظہور مرزا آخبار ظہور کے مالک اور ایم رزاق شاکر نڈر مغل
، اناء کے جھگڑے ختم کر کے ہمیں اُلجھنیں کم کرنا ہونگی :

جلالپورجٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود )جلالپورجٹاں پریس کلب کے سابق نائب صدر ایم رازق شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کی حاضری سینئرز و جونیئرز کی موجودگی اِس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی رُکنیت کو اہمیت دیتے ہیں‘ ادارے کی مضبوطی ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونا اہم ہوتا ہے‘ جلالپورجٹاں پریس کلب کے عہدیداران کے علاوہ ممبران کا بھی کلب کیلئے خدمات پیش کرنا ضروری ہے۔ صحافتی اُصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا‘ اناء کے جھگڑے ختم کر کے ہمیں اُلجھنیں کم کرنا ہونگی نئی کابینہ کے انتخابات کیلئے باہمی اظہارِ رائے فرداً فرداً لی جاتی ہے جس کے بعد ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں عہدیداران کیلئے ممبران کی اکثریت رائے لی جاتی ہے جس کے بعد ہی کلب اور ممبران کے مفاد میں ہی فیصلے کئے جاتے ہیں اس بات کو ہمیشہ دیکھا جاتا ہے کہ کون ذمہ داری نبھا سکتا ہے اور کون نہیں‘ پسند اورنا پسند یا دیگر وجوہات نہیں دیکھی جاتی بلکہ کثریت رائے افہام و تفہیم برقرار رکھنا ضروری ہے الیکشن سے نفرتیں بڑھتی ہیں کس نے ووٹ دیا کس نے نہیں دیا اِس سے بچنے کیلئے حکمت عملی کی جاتی ہے اِس مرتبہ چیلنجز زیادہ ہیں ہمارا کام ادارے کا دفاع مگریہ ایک آدمی کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر ممبر کی ذمہ داری ہے وہ ادارہ کا دفاع کرے لگائی بجھائی کرنے والوں کو اپنا محاسبہ کرنا ہو گا ادارہ ہے تو سب کی عزت ہے نہیں ہے تو سب کی سبکی ہو گی محرومیوں کے ازالے کیلئے ادارے کا استعمال نہیں ہونا چاہئے جو لوگ ذاتی مفاد پر مجموعی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نقصان اُٹھاتے ہیں الزام تراشی کے حربے بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ باہر کے لوگوں کو کلب کے معاملات میں مدد اور مشاورت سے ادارہ کمزور ہوتا ہے جو بھی ممبر اپنے آپ کو عہدہ کیلئے پیش کرتا ہے اِس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے پرنس شاہد بھٹہ کا انتخاب کو درست ثابت کریں گے ہماری دعائیں اِن کے ساتھ ہیں عہدیداران فرائض منصبی بہتر انداز میں ادا کریں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی باتیں نہ کیا کریں جو اپنے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے اُنہیں عہدہ پر نہیں آنا چاہئے جو لوگ رضاکارانہ کام کرنا چاہتے ہیں اُن کو بھی شامل کرنا چاہئے جو واپس آنا چاہتے ہیں کسی کے آنے پر کوئی پابندی نہیں وہ پراسس کا حصہ بن کر آ جائیں کلب کے دروازے تمام ورکنگ جرنلسٹوں کیلئے کھلے ہیں رولز کو فالو کریں اور آجائیں عہدیداران کو کوئی وظائف نہیں ملتے بلکہ اُنہیں ٹائم دینا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں