دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے جانور لے اڑے

Spread the love

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے جانور لے اڑے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ کالووال میں نامعلوم چور چوہدری ظفر حسین ولد خادم حسین کی حویلی کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور حویلی میں باندھے ہوئے جانور 2 گائے اور 2بچھڑے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے لے گئے، واردات کے بعد متاثرہ مالک کو پتہ چلا تو دیکھا دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور جانور اندر سے غائب تھے، متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر لی اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں