دینہ میں صبح سویرے 15لاکھ روپے کی نقدی کی واردات، ڈاکو سر عام دوکان کے تالے توڑ کر 3من وزنی غلہ سمیت 15لاکھ کی نقدی گاڑی میں لوڈ کر کے لے اڑے، جاتے وقت اپنے تالے لگا گئے، سی سی ٹی وی کیمروں میں کیری ڈبہ پر لوڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی مصروف ترین داتا روڈ پر صبح ساڑھے 6بجے کے قریب گائے سوپ صابن دینہ کے اونر فیضان علی شاہ ولد سید اخلاق حسین شاہ سکنہ ہڈالہ دینہ کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان میں پڑا 3من وزنی غلہ جس میں 15لاکھ روپے کی نقدی پڑی ہوئی تھی اسے نامعلوم ڈاکو گاڑی میں لوڈ کر کے لے گئے اور باآسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واردات کے بعد ڈاکو جاتے وقت دوکان کو اپنے تالے لگا گئے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں کیری ڈبہ واردات میں دیکھا گیا، واردات کے بعد تاجروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ پہنچ گئی اور متاثرہ دوکاندار فیضان علی شاہ کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔
