مشہور فلاحی تنظیم “اخوت”اور سی ڈی سی المرکزجہلم کا مشترکہ اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) مشہور فلاحی تنظیم “اخوت”اور سی ڈی سی المرکزجہلم کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس آج کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،محمد امین میر،سیدہ شاہدہ شاہ،شاہد جلیل سیٹھی،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،چوہدری جاوید اقبال،چوہدری عبد الوحید رزاق اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔جبکہ اخوت کی طرف سے محمد سعید بھٹی ریجنل منیجر ساؤتھ پنجاب اینڈ سمال سٹیز اور احتشام ساجد ڈسٹرکٹ آفیسر مارکیٹنگ جہلم تنظیم ہذا کی نمائیندگی کر رہے تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔محمد سعید بھٹی نے”اخوت”تنظیم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ملکی سطح پر مختلف فلاحی منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔جن میں اخوت اسلامک مائیکروفنانس،اخوت ایجوکیشن سروسز،اخوت کلاتھ بینک،اخوت خواجہ سرا سپورٹ پروگرام،اخوت ہیلتھ سروسز،اخوت قرض حسنہ،اور دیگر فلاحی منصوبہ جات شامل ہیں۔
اس کے بعد سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ سید اختر علی شاہ،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر شاہد تنویر،محمد امین میر اور شاہد جلیل سیٹھی نے “اخوت”کے زیرِ اہتمام چلنے والے مختلف فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں سوالات کیئے۔جن کے محمد سعید بھٹی نے تفصیلی جوابات دیئے۔آخر میں سی ڈی سی المرکزجہلم اور “اخوت”کے عہدیداران نے جہلم میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
جس کے بعد یہ مشترکہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں