جیکب آباد میں پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے بیکری کے ملازم کو لوٹ لیا،نقدی چھین کر مزاحمت کرنے پر زخمی کرکے فرار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب لنک روڈ پر دو مسلح افراد نے بیکری کے ملازم شاہد سرکی جو سوزوکی پر ڈیرہ الہیار واپس آرہا تھا کہ راستہ روک کر مارپیٹ کی اور چالیس ہزار چھین لیئے مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شاہد سرکی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے نوجوان کو پیر میں گولی لگی جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں سے نازک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں