اوورسیز پاکستانیوں عدالتی کیسوں کے لئے پارلیمنٹ نے بل پاس کر دیا اور اب اسے پنجاب میں لے کر جا رھے ہیں

Spread the love

بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرمین او پی سی پنجا ب
لندن عارف چودھری
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان ٹاسک فورس کے ممبر بیرسٹر امجد ملک اور مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا ء نے مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی دعوت پر مئیر پارلر میں ملاقات کی -مئیر راچڈیل شکیل احمد نے نے بیرسٹر امجد ملک اور چودھری خالد کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے اور مئیر بیج لگائے بیرسٹر امجد ملک نے مئیر کو اوپ دی کی خصوصی شیلڈ اور کتاب دی -دونوں مہمانوں نے مئیر کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے اس موقع پر مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ ھم راچڈیل میں رہنے والے بیرسٹر امجد ملک کو او پی سی کے وائس چیئرمین نامزد ہونے پر مبارک باد دی – اور چودھری خالد کو تجارتی ونگ برطانیہ کا صدر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے -اس موقع پر او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت اچھی خبر ھے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتی کیسیز کابل پارلیمنٹ نے پاس کر دیا ھے -اب ھم اسے پنجاب میں لے کر جا رھے ہیں دنیا بھر کے اوورسیز میرے پاکستان کے دفتر اور برطانیہ کے دفتر میں اپنے مسائل کے لئے چوبیس گھنٹ رابطہ کر سکتے ہیں – مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا نے کہا کہ ھم مئیر شکیل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دفتر میں دعوت دی اور ھم انکو مئیر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اس موقع پر برطانیہ کے سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں