جس میں پیر عنایت علی شاہ بادشاہ،بہرامند خان تنگی، سابق ڈی آئی جی عبداللہ، این سی ایچ ڈی ڈائریکٹر آپریشن کے پی انور اقبال و دیگر نے شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)ڈریم پیلس شادی ہال چارسدہ میں اردو گلوبل یوکے اخبار کے ایڈیٹر برائے یورپ و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے چھوٹے بھائی منیب الرحمن کی شادی کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک عشق مصطفیٰ کے سربراہ علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ موتیاں والی سرکار ،معروف سیاستدان سابق سینیٹر بہرا مند خان تنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو اسلام آباد (D.G I.B) امتیاز شاہ، پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی ترجمان و جنرل سیکریٹری صوبائی رہنما صفدر خان باغی، سابق ڈی آئی جی عبداللہ خان خیبر پختونخوا پولیس، پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس، ڈی ایس پی موٹروے پولیس انیس الدین، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مردان پروفیسر ابرار خان، سابق ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا پروفیسر خورشید خان، ڈائریکٹر لائیو سٹاک چارسدہ مومن خان، ڈائریکٹر آپریشن این سی ایچ ڈی خیبرپختونخواہ انور اقبال،
ڈائریکٹر ڈیری فارم ہری چند ڈاکٹر برھان الدین، ڈاکٹر سہل، ڈاکٹر حمایت اللہ، ڈاکٹر حامد کمال، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر شاہد سلیم، راج ولی فولٹری ایسوسی ایشن صدر خیبرپختونخواہ، رحیم اللہ چمکنی ،عابد خان چمکنی، انعام اللہ ارمڑ, ملک حاجی فیروز خان آفریدی، زیرک افغان زرگئ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اردو گلوبل یوکے اخبار کے ایڈیٹر برائے یورپ و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے چھوٹے بھائی کے شادی کے ولیمہ میں شرکت کرنے والے ان تمام معزز مہمانوں کا خصوصی طور پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد، صدام ،ذاکر, اعجاز اور اسکی ٹیم کا بھی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے شادی کی تقریب کے موقع پر بھرپور خدمت کی ان کیلئے دعا گوہ ہو۔