اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وزیرآباد عبید رحمت کا انجمن فلاح نوجواناں کے زیر انتظام چائلڈ اینڈ ویمن ڈرگ ایڈکشن ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وزیرآباد عبید رحمت کا انجمن فلاح نوجواناں کے زیر انتظام چائلڈ اینڈ ویمن ڈرگ ایڈکشن ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر عدنان محمود گجر،صدر پرچم فاؤنڈیشن محمد سرور چوہان ودیگر بھی ہمراہ تھے۔عدنان محمود گجر منشیات کے خلاف جہادکررہے ہیں اورانکی خدمات قابل تحسین ہیں جومنشیات کے عادی افرادکونشہ سے چھٹکارادلا کرمعاشرے کامفیدشہری بنانے میں مصروف ہیں اورسب کوان کی اس کاوش میں بھرپورمددکرنی چاہئے تا کہ اپنے علاقہ کومنشیات سے پاک کیا جاسکے۔نشہ کے خلاف عدنان محمود گجر کے جہادمیں ہم سب کو اپنا اپنا بھرپورحصہ ڈالنا چاہئے نشہ کرنے والے سے نہیں بلکہ نشہ فروخت کرنے والے عناصر سے نفرت کرنا چاہئے۔عبید رحمت نے عدنان گجر سے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے اور جہاں بھی محکمہ کے تعاون کی ضرورت ہوئی ان سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں